2017ء کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور کاروں کیساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور

Motorcycle

کراچی (نیو زڈیسک) 2017ء کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور کاروں کیساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ۔ملک بھر میں سال 2017 کے دوران آٹو سیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور مارکیٹ رپورٹس کے مطابق کاروں کے ساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ ہوا، جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران 3 لاکھ سے زائد کاریں (مقامی و استعمال شدہ امپورٹڈ) اور 27 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیںفروخت ہوئیں،
ہنڈاکمپنی اپنی مصنوعات کی فروخت میں سب سے آگے رہی جبکہ چین کے اشتراک سے بننے والی موٹرسائیکلیں 16 لاکھ کے قریب فروخت ہوئیں، ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کے مطابق گزشتہ 4سال سے ہنڈاکمپنی نے اپنی مشہور پراڈکٹ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جبکہ ہنڈا سی ڈی 70 کے معیار کے مطابق تیار ہونے والی ایکسپریس 70 سی سی، یونیک 70 سی سی پلس 2018 ، کران فٹ 70 سی سی ، ونر وی آئی پی 70 سی سی اور یونین اسٹار 70سی سی پلس کی قیمت فروخت 51ہزارروپے مع رجسٹریشن چا رجز تک پہنچ گئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے چینی ساختہ کمپنیاں اپنی قیمت فروخت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں جبکہ ہنڈا 70 سی سی کی قیمت فروخت جو کہ 63500 روپے ہے میں گزشتہ4سال سے اضافہ نہیں ہوا، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ چینی ساختہ کمپنیاں بھی ہنڈا کے معیار کے مطابق موٹرسائیکلیں تیار کر رہی ہیں اور پاکستان کی عوام کو سستی اور معیاری موٹرسائیکلیں فراہم کر رہے ہیں۔

The post 2017ء کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور کاروں کیساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2spgMzX
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان