بھارت کی آبی دہشتگردی، اہم شخصیت سہولت کار

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان انڈس واٹرکمیشن کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ تنازعہ کی صورت اختیار کر گیا۔ ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر، شیراز میمن کے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات پر سابق کمشنرز نے ہارے ہوئے مقدمات پر حکومتی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچاتے ہوئے بھارت کو پاکستانی دریاﺅں پر توانائی کے متنازعے منصوبے قبل از وقت مکمل کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ پاکستان انڈس واٹر کمیشن کے ساتھ سربراہ مرزا آصف بیگ 10 جنوری 2018ءکو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے اور کمیشن کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے لئے ایک نئی ووٹر کا آغاز ہوا جس میں وزارت آبی وسائل کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہر علی شاہ سرفہرست ہیں۔

31 جنوری 2018ءکو ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر، شیراز میمن کے وزیر اعظمم کو لکھے خط کی نقل کے پاس محفوظ ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ انکے قریبی دوست جماعت علی شاہ اور سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ جو کہ اس وقت وزارت تجارت میں بطور سیکرٹری اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، سندھ طاس معاہدہ 1960ء کے تحت پاکستان کے حصے میں آنے والے مغربی دریاﺅں پر بھارت کی جانب سے توانائی کے تنازعہ منصوبوں کی تعمیر کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمات کے نتیجے میں قومی خزانے کو 1 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر، شیراز میمن کے مطابق مرزا آصف بیگ کو کمال مجید اﷲ کی مداخلت پر انڈس واٹر کمیشن پاکستان کا ڈیپوٹیشن بنیادوں پر سربراہ مقرر کیا گیا۔

انہون نے اپنے خط میں کمال مجید اﷲ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ انڈس واٹر کمیشن پاکستان میں غیر قانونی بھرتیوں کا ارادہ رکھتے تھے جس پر انہوں نے بطور قائم مقام سربراہ انکار کر دیا تھا۔ شیراز میمن نے خط میں یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ مرزا آصف بیگ نے پاک بھارت آبی تنازعات کے معاملے پر اپنے فیصلوں کی توثیق اور متعلقہ وزارت پر دباﺅ ڈالنے کے لئے سول و عکسری حساس اداروں کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ انڈس واٹر کمشنر کے عہدے کے لئے نامزد امیدوار مہر ععلی شاہ کا کہنا تھا کہ اس عہدے پر مستقل تعیناتی کے لئے وزارت آبی وسائل قواعد و ضوابط کہ مطابق اقدامات اٹھا رہی ہے۔

The post بھارت کی آبی دہشتگردی، اہم شخصیت سہولت کار appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2El6Rkv
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان