سوئٹرز لینڈ میں شاہد آفریدی نے بھارتی مداح کےساتھ تصویر اتروا کر سب کے دل جیت لیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور وجہ سے اکثر پاکستان میں تنقید کی زد میں بھی آجاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں آئس کرکٹ کے دوران شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔میچ کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کےساتھ تصاویر بنوانے گئے تو وہاں انکی ایک بھارتی مداح بھی موجود تھی جس نے ہاتھ میں اپنا قومی پرچم تھام رکھا تھا لیکن وہ بند تھا ۔
جب شاہد آفریدی اسکے پاس پہنچے تو انہوں نے لڑکی سے کہا کہ اپنا پرچم سیدھا کرو جس پر لڑکی نے جھنڈ ا کھولا اورر آفریدی کےساتھ تصویر بنوائی ۔
شاہد آفریدی تو آگے بڑھ گئے جبکہ بھارتی لڑکی باآواز بلند انکا شکریہ ادا کرتی رہی،اس موقع کی ویڈیو انٹر نیٹ پر بھی وائرل ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے بیان دیا تھا کہ انہیں بھارت میں زیادہ پیار ملا ہے جس پر انہیں سابق پاکستانی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔
The post سوئٹرز لینڈ میں شاہد آفریدی نے بھارتی مداح کےساتھ تصویر اتروا کر سب کے دل جیت لیے appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2nTf4Cl
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment