کراچی :پی ایس ایل فائنل کیلئے فل سکیورٹی ریہرسل جاری

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کیلئے بڑی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، اس سلسلے میں فل ڈریس سکیورٹی ریہرسل جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹر سے روٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل اور پھر نیشنل سٹیڈیم کے اطراف آٹھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا بڑا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے تیاریاں بھی بڑی کی جا رہی ہیں۔ پلیئرز کی حفاظت کیلئے فل ڈریس ریہرسل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل سکیورٹی ایکسپرٹ بھی انتظامات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیںِ۔ روٹ پر پولیس، آرمی اور رینجرز کے 8 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ راستوں کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں جدید ماسٹر کنٹرول روم تیار ہو گیا۔
ایک کروڑ کی مالیت کے 80 ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے موبائل سپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
The post کراچی :پی ایس ایل فائنل کیلئے فل سکیورٹی ریہرسل جاری appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2EkekR0
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment