دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں میں معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پر براجمان ہیں

Showbiz Khabrain

واشنگٹن (نیو زڈیسک)دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں میں معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بالی وڈ حسینائیں پریانکا چوپڑا اوردپیکابھی لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں

کیفہرست جاری کی جس کے مطابق فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور گوگل پلس پر سب سے زیادہ مقبول ڈیوین جانسن ہیں۔ڈیون جانس کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ‘جمانجی نے نہ صرف سب سے زیادہ بزنس کرکے فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا ریکارڈ توڑا ہے بلکہ شائقین کو بھی بے حد پسند آئی ہے اور ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کیون ہارٹ ہیں جو اپنی کامیڈی کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دنیا کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور گمان یہ کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونیوالی متنازعہ فلم ’پدماوت‘ ان کی شہرت میں اضافے کا سبب بنی ہے۔برطانوی ماڈل و اداکارہ ملی بوبی براؤن سوشل میڈیا پر مقبولیت کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں پانچواں نمبر پر ہیں۔امریکا کی معروف اداکارہ و گلوکارہ ڈو کیمرون سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہیں اور اپنی اسی مقبولیت کے باعث وہ اس فہرست

میں چھٹے نمبر پر ہیں۔اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اس لسٹ میں ساتویں پوزیشن پر ہیں جب کہ امریکی ٹی وی سیریز ’کوانٹیکو‘ کی بدولت پریانکا چوپڑا کی شہرت میں بھی اضافہ ہوا ہےاور نئے سیزن کے ساتھ ہی پریانکا بین الاقوامی میڈیا پر ایک بار پھر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس فہرست میں اداکارہ پریانکا چوپڑا آٹھویں نمبر پر ہیں۔فلم ’ونڈروومن‘ کے نام سے ماڈل و اداکارہ گال گوڈٹ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں اور نویں نمبر پر براجمان ہیں جب کہ سائنس فکشن سیریز ’اسٹرینجرز‘ کے ذریعے شہرت حاصلکرنے والے امریکا کے نامور اداکار نوہا نیپ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔جبکہ اس فہرست میں کسی پاکستانی فنکار کا نام شامل نہیں ہوا ۔

The post دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں میں معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پر براجمان ہیں appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2nSCCr0
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان