ویں ونٹر اولمپکس گیمز کا رنگا رنگ تقریب کا آغاز

پاکستانی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا، اولمپک چیمپئن یونا کم نے اولمپک ٹارچ روشن کی، جنوبی کورین صدر مون جائی ان اور شمالی کورین صدر کی بہن کی بھی تقریب میں شرکتپیانگ یانگ ۔
23ویں ونٹر اولمپکس گیمز کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا،
جنوبی اور شمالی کورین ایتھلیٹس نے ایک پرچم تلے مارچ کیا،
محمد کریم الپائن سکنگ کے کھلاڑی نے پاکستانی پرچم بردار ہونے کا اعزاز پایا،
جنوبی کوریا کی اولمپک فگر اسکیٹنگ چیمپئن یونا کم نے اولمپک ٹارچ روشن کر کے باضابطہ طور پر گیمز کا افتتاح کیا،
جنوبی کورین صدر مون جائی ان اور شمالی کورین صدر کی بہن سمیت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ بھی تقریب میں موجود تھے۔
جمعہ کو پیونگ چانگ، جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس گیمز کا آغاز ہو گیا،
جنوبی اور شمالی کورین ایتھلیٹس نے ایک پرچم تلے مارچ کیا اور شائقین نے دل کھول کا ان کا استقبال کیا،
2010ء کی اولمپک فگر اسکیٹنگ چیمپئن یونا کم نے اولمپک ٹارچ روشن کر کے باضابطہ طور پر گیمز کا افتتاح کیا،
پاکستان کے محمد کریم نے پرچم لہرایا،
اس موقع پر جنوبی کورین صدر اور شمالی کورین صدر کی بہن کے علاوہ آئی او سی کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی،
افتتاحی تقریب میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور ہال آسماں میں تاروں کا منظر لگ رہا تھا، نامور گلوکار جان لینون نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین کی خوب داد وصول کی،
100 سکیئرز اور 1218 ڈرونز نے مل کر منفرد انداز میں اولمپک رنگز بنا کر پورے ہال کو محظوظ کیا، اس موقع پر آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ جنوبی اور شمالی کورین ایتھلیٹس نے ایک پرچم تلے مارچ کر کے پوری دنیا کو امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے اور یہ باقی تمام ممالک کیلئے ایک مثال ہے، میں نے کئی تقریبات میں حصہ لیا لیکن یہ میرے لئے بہت خاص ہے جسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
گیمز میں 92 ممالک کے 3 ہزار کے قریب ایتھلیٹس مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، پاکستان کے صرف دو سکیئرز ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ میگا گیمز 25 فروری کو اختتام پذیر ہوں گے۔، جنوبی اور شمالی کورین ایتھلیٹس کا ایک پرچم تلے مارچ، محمد کریم نے
The post ویں ونٹر اولمپکس گیمز کا رنگا رنگ تقریب کا آغاز appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2nZtW1p
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment