بچے کی پیدائش کے صرف چار گھنٹے بعد لڑکی بچے کو گود میں لئے امتحان دینے پہنچ گئی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Girl with baby

بھارت (نیوزڈیسک) خواتین ویسے تو ہر شعبے میں مردو ں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں بھی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ایسے ہی ایک مثال بھارت میں ایک لڑکی نے قائم کی۔جو بچے کو جنم دینے کے محض چار گھنٹے بعد امتحانی مرکز پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر بہار میں

بچے کی پیدائش کے صرف چار گھنٹے بعد بابیتا کماری نامی لڑکی بچے کو گود میں لئے امتحان دینے پہنچ گئی۔سکول کا عملہ اور اساتذہ لڑکی کو اس حال میں دیکھ کر حیران ہو گئے۔بابیتا کے لئے اس حال میں امتحان دینا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی تھی۔لڑکی کا تعلیم سے شدید لگاؤ دیکھ کر امتحانی مرکز کی انچارج نے بچے کو اس کی دادی کے حوالے کیا اور لڑکی کو کلاس میں بیٹھنے دیا۔تا کہ وہ اپنے پیپر پر مکمل توجہ دے سکے۔لڑکی پیپر دینے کے دوران اپنے بچی کی بھی دیکھ بھال کرتی تھی۔لڑکی کی شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی اور وہ کسی طور پر بھی اپنے امتحانات چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔لڑکی کا شوہر بھی امتحانی مرکز کے باہر کھڑا رہا اور اپنی بیوی کے لئے فکر مند نظر آیا۔بابیتا کے ہم جماعتوں نے نہ صرف اسے مبارک باد دی بلکہ اس کے اس اقدام کو بھی خوب سراہا۔لڑکی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کی تعلیم سے محبت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

The post بچے کی پیدائش کے صرف چار گھنٹے بعد لڑکی بچے کو گود میں لئے امتحان دینے پہنچ گئی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2CfP5ti
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان