کنگ سلمان تہوار پر اپنے والد کا ہولوگرام دیکھ کر اشک بار ہو گئے

سلمان بن عبدالعزیز ال سعود، سعودی عرب کے بادشاہ اور دو مقدس مساجد کے سربراہ ال جناردیہ تہوار میں والد کے ہولوگرام کو دیکھنے کے بعد آنسو روک نہ پائے اور اشک بار ہو گئے۔
خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، وہ 32 ویں ال جناردیہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں جذباتی ہو گئے تھے اور والد کا ہولوگرام دیکھ کر رو پڑے تھے۔
سوشل میڈیا پر کنگ سلمان کے رونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ سلمان اپنے آنسو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آنسو ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلی دفعہ ایسا نہیں ہوا کہ کنگ سلمان بھری مجلس میں جذباتی ہو گئے ہوں ، اس سے پہلے بھی وہ اپنے بیٹے کی گریجویشن کے تقریب میں بھی جذباتی ہو کر رو پڑے تھے۔
The post کنگ سلمان تہوار پر اپنے والد کا ہولوگرام دیکھ کر اشک بار ہو گئے appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2srRRvM
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment