چھوٹے گھوڑے بھی نابینا افراد کو رستہ دکھا دیا

ایک نابینا شخص برطانیہ میں پہلا شخص ہوگا، جسے چھوٹے گھوڑے رستہ دکھائیں گے۔
23سالہ محمد سلیم پٹیل کو کتوں سے بہت زیادہ خوف آتا ہے۔
اسی وجہ سے اُن کے لیے ایک چھوٹے گھوڑے کی تربیت کی جا رہی ہے۔
اگلے کچھ سالوں میں یہ گھوڑا لنکا شائر میں بلیک برن سے تعلق رکھنے والے سلیم پٹیل کو راستہ دکھائے گا۔
ڈگبی نامی اس چھوٹے امریکی گھوڑے کی تربیت کا فریضہ کیٹی سمتھ کو سونپا گیا ہے۔
دو سالوں کی تربیت کے بعد ڈگبی نامی یہ گھوڑا اپنے مالک کی ایسے ہی رہنمائی کرے گا، جیسے کتے کرتے ہیں۔
سلیم پٹیل کا کہنا ہے کہ انہیں گھوڑے اچھے لگتےہیں، یہ جان کر اور اچھا لگا کہ اب گھوڑے بھی نابینا افراد کی مدد کریںگے۔
گھوڑوں کی عمر کتوں سے کہیں زیادہ یعنی 45 سے 50 سال ہوتی ہے،اس لیے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نابینا افراد کے لیے یہ بہترین ساتھی ہونگے۔
The post چھوٹے گھوڑے بھی نابینا افراد کو رستہ دکھا دیا appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BofhVH
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment