رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط واپس لینے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا اعلان کردیا جس میں فاروق ستار سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بزرگ ساتھی فاروق ستار کا پیغام لائے جنہوں نے فاروق ستار کی بات ماننے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے رہے ہیں اور رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی خط واپس لینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاروق ستار کے پاس سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار صرف رابطہ کمیٹی کو ہے۔
The post رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط واپس لینے کا اعلان appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BVEat2
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment