کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،نوازشریف کو رواں ماہ سزا ہوجائیگی،جہانگیر ترین

Jangeer khan treen

لودھراں(نیوزڈیسک ):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے رواں برس نواز شریف کو سزا ملنے کا عندیہ دے دیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،نوازشریف کو رواں ماہ سزا ہوجائیگی۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کوٹلی موڑ لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام

نہیں کیا، نااہلی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا۔میں نے 2011ء میں ملک سے باہر ایک گھر خریدا تھا مگر وکیل کے کہنےپر مکان بچوں کے کھاتوں میں لکھوا دیا۔ میں نے سارا حساب دیا اور پیسہ بھی جائز تھا۔انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن کے ثبوت لینے 8 بار ملک سے باہر گیا۔ انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کریں گے۔ جب پولیس ٹھیک ہوگی تو آدھا ملک ٹھیک ہوگا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے امید ہے انصاف ملے گا‘ نواز شریف کو رواں ماہ کے آخر تک سزا ہوجائے گی، ہم کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔

The post کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،نوازشریف کو رواں ماہ سزا ہوجائیگی،جہانگیر ترین appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2o2KiGr
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان