انٹر بینک میں آج بھی ڈالر121روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر

انٹر بینک میں آج بھی ڈالر121روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر

کراچی : مسلسل دوسرے روز روپے کی قدر میں مزید ایک روپے پینسٹھ پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر ڈیڑھ روپے اضافہ کے ساتھ 121 روپے 50  پیسے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کے آتے ہی روپے کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی اور آج بھی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 121روپے    50 پیسے پر جا پہنچا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 120 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرکو سہارا نہ دیا تومزید کمی آسکتی ہے۔

گزشتہ روز  ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 122روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی، جو بعد میں کم ہوکر 119.85 پیسے پر آگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4روپے23 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تین اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو انیس روپے پچاسی پیسے پر بند ہوا تھا ، کل اب تک ڈالر کی قدر ساڑھے پانچ روپے بڑھ گئی اور دسمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں سترہ روپے سے زائد کا اضا فہ ہوا ہے۔

روپے کی قدر میں کمی سے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پانچ سو ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اعداد وشمار کے مطابق ایک روپیہ ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں میں سو ارب روپے کااضافہ ہوتا ہے۔

ڈالر کی قدر میں آج اچانک غیر معمولی اضافہ  پر اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ اضافہ بیرونی توازن ادائیگی پر دباؤ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ روپے کی قدر میں گزشتہ جولائی سے اب تک چار بار کمی ہوئی ہے۔

The post انٹر بینک میں آج بھی ڈالر121روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NcRnjF
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان