نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیو ہیکل طیارے 380 بھی لینڈ کر سکیں گے

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیو ہیکل طیارے 380 بھی لینڈ کر سکیں گے

اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دنیا کا جدید طیارہ ایئر بس 380 بھی اب لینڈ کر سکے گا، یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیو ہیکل ہوائی جہاز کی آمد و رفت کے سلسلے میں غیر ملکی ایئر لائنز نے سروے بھی مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ پر لینڈنگ سروے کی تکمیل کے بعد غیر ملکی ایئر لائنز نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو عظیم الجثہ ہوائی جہاز 380 کی آمد و رفت کے لیے موزوں قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی بوئنگ 747 سے بھی بڑے طیارے ایئر بس 380 کی آمد اگلے مہینے سے شروع ہوجائے گی، کہا جارہا ہے کہ یہ ایئر بس جولائی کے دوسرے ہفتے سے پاکستان میں لینڈنگ کرے گی۔

واضح رہے کہ 380 طیارے میں 600 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، اور یہ ڈبل ڈیک ایئر بس ہے جس کی باڈی بے حد چوڑی ہے۔

یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ’ایئر بس‘ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے کے بارے میں ایئر پورٹ کے منیجر کا کہنا تھا کہ اسے نہایت جدید طرز پر بنایا گیا ہے جب کہ برجز کے ڈیزائن بھی 380 طیاروں کے حوالے سے کی گئی ہے۔

 

The post نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیو ہیکل طیارے 380 بھی لینڈ کر سکیں گے appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2IBZUJp
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان