پاکستانی انجینئرز کے لیے خوش خبری

کراچی: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نیا اعزاز حاصل کرلیا جس کے بعد اب پاکستانی انجینئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ مزید بڑھ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں جنیوا معاہدے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ای سی نیا اعزاز دینے سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجئینرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیا گیا جس کے بعد اب وہ لائسنس جاری کرسکتی ہے۔
انٹرنیشنل پروفیشنل انجئینرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیارملنا پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے انجینیئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ بڑھ جائے گی۔
اختیار ملنے کے بعد پاکستان کو عالمی مارکیٹس میں نمایاں مقام حاصل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان انجیئرنگ کونسل کا قام 24 جنوری 2011 کو 176 ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں فنی تعلیم حاصل کرنے والے شہریوں کو اچھا پلیٹ فارم کرنا تھا۔
The post پاکستانی انجینئرز کے لیے خوش خبری appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NdLmCW
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment