پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد

پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد کردی ، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئندہ کسی جہاز سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا، کسی جہازسے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویرپر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں پی آئی اے کے جہازوں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ کسی جہازسےقومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا، کسی جہا زسے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔

سی ای اومشرف رسول کی تعیناتی کے خلاف درخواست کابینہ ڈویژن کے حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتی صوابدید ہے جائزہ لے مشرف رسول تعیناتی کے اہل ہیں یا نہیں۔

چیف جسٹس نے پی آئی اے کے 10سال کے سربراہان کو مشروط بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ملک سے زیادہ بیرون ملک کاروبار عزیز ہیں، اپنے کاروبارکو وسعت دیتے رہے اور پی آئی اے کو تباہ کردیا۔

بعدازاں سپریم کورٹ میں پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویرپر ازخود نوٹس کیس کی سماعت 2ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے کے طیارے کی دُم سے قومی پرچم ہٹا کر مارخور کا ایک اسٹیکر لگا دیا گیا تھا، صرف ایک جہاز کی دُم پر مارخور پینٹ کرنے سے پی آئی اے کے ایک طیارے پر پچاس ہزار ڈالر کے اخراجات آئے ہیں جبکہ ڈیزائنر کو ڈیزائن بنانے کی مد میں پی آئی اے نے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے بھی ادا کئے۔

 

The post پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2lIJeqi
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان