وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے، اختر مینگل

صوبائی یا قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے، اختر مینگل۔ فوٹو: فائل

صوبائی یا قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے، اختر مینگل۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر ہم خود اپنی حکومت نہیں بناسکے تو اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ایک جماعت کی حمایت کریں گے جب کہ وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے اگر ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جام کمال سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے حکومت سازی سے متعلق رابطہ کیا ہے لیکن ابتدائی عمل میں پہلے ہم ایچ ڈی پی، جمعیت، اے این پی سے حکومت سازی سے متعلق رابطہ کریں گے اور اگر ہم حکومت نہیں بناسکے تو اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ایک جماعت کی حمایت کریں گے۔

اختر مینگل نے کہا کہ میرے صوبائی یا قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے جب کہ مرکزاور صوبے میں رابطے کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، کمیٹی آزاد اراکین کے ساتھ  بھی رابطے میں ہے۔

The post وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے، اختر مینگل appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2LP77LG
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان