مودی نے نیا میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دے دی

مودی سرکار کا جنگی جنون بڑھنے لگا،بھارتی وزارت دفاع نے ایک کھرب28 ارب سے زائد مالیت کے نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم امریکا سے خریدا جائے گاجبکہ فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی طرح نئی دہلی کے گرد میزائل شیلڈ نصب کرے گا ۔
اس میزائل سسٹم میں تھری ڈائی مینشنل ریڈار، شارٹ اور میڈیم رینج میزائل، لانچرز، فائر ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور حملوں کی نشاندہی کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میزائل سسٹم واشنگٹن کے علاوہ نیٹو کے یورپی ممالک، ماسکو اور اسرائیل کے کچھ شہروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
The post مودی نے نیا میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دے دی appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NXUxXN
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment