’’سردی کے بعد دیکھو فوراََ بہار آئی‘‘

جنگ نیوز

( ارسلان اللہ خان)

باغوں میں کھل رہے ہیں، پھر پھول پیارے پیارے

اللہ نے دکھائے کیسے حسیں نظارے

گاہے یہ برسی چھم چھم ،گاہے پھوار آئی

کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی

پھولوں سے آرہی ہے، خوشبو بڑی ہی اعلیٰ

کیا خوب ہی سماں ہے، موسم بھی ہے نرالہ

بے کیف زندگی میں بن کر قرار آئی

کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی

خوشیوں کا یہ سماں ہے، گلشن مہک رہے ہیں

بچے، جوان، بوڑھے سب ہی چہک رہے ہیں

ہر اک نگر میں آئی، ہر اک دیار آئی

کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی

بارش کے بعد ہر سو منظر دھلا دھلا ہے

یوں لگ رہا ہے جیسے، سب کچھ نیا نیا ہے

سارے غموں کو دھوکر خوشیوں کا ہار لائی

کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی

کھیلوں میں سارے بچے ، مشغول ہوگئے ہیں

کھیلوں سے تھک گئے جو جلدی وہ سو گئے ہیں

دورو دراز آئی، قرب و جوار آئی

کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی

The post ’’سردی کے بعد دیکھو فوراََ بہار آئی‘‘ appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2LRRfIe
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان