منی ورلڈ کپ میں شرکت سےفٹبالرز کا خوب پورا ہوگا، طارق لطفی

منی ورلڈ کپ میں شرکت سےفٹبالرز کا خوب پورا ہوگا، طارق لطفی

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پُرتگال کے شہر لسبن میں کھیلا جانے والے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی شرکت کا خواب ایک حقیقت کاروپ دھارنے جارہا ہے، لیثرر لیگس قابل ستائش ہے کہ اس نے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل فٹبال کا تجربہ حاصل کرنے کا یقینی موقع فراہم کیا۔ ان خیالات کا اظہار سوکا ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے لیجنڈ کوچ طارق لطفی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کئی بار کوچ رہے ہیں اب انہیں مختصر فارمیٹ کی فٹ بال میں بھی ہیڈ کوچ بننے کا اعزاز ملنے جارہا ہے۔ سکس اے سائیڈ منی 23 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں دنیا کی 32ٹیموں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کے گروپ ’بی‘ میں اسپین، رشیا اور مالڈوا کے خلاف پاکستان ٹیم کو میدان میں اترے گی۔ طارق لطفی کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹریننگ کیمپ میں سخت تربیت حاصل کررہی

ہے۔ ذہنی اور فزیکل طورپر بہت فٹ ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلینا میرے خیال میں مناسب نہ ہوگا۔ تمام کھلاڑی پہلی بار دنیا کی عظیم ٹیموں کے ساتھ مدمقابل ہوں گے۔ ان کی کارکردگی مسلسل انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لینے سے بتدریج بہتر ہوگی۔

The post منی ورلڈ کپ میں شرکت سےفٹبالرز کا خوب پورا ہوگا، طارق لطفی appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2N3nULI
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

فی یونٹ بجلی 62پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا کو ارسال

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے ہرا دیا