'پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشکل فیصلہ کرنا چاہیے'

'پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشکل فیصلہ کرنا چاہیے'

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے اقتصادی ماہرین کا ایک مشاورتی پینل تشکیل دےدیا ہے جس میں ملکی ماہرین کے علاوہ غیر ملکی اقتصادی ماہرین بھی شامل ہیں۔

اس پینل میں پاکستان کی وزارت خزانہ کے سابق مشیر اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل اور ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن بھی شامل ہیں۔

وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح اس بار پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہئے اور اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا چاہئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو اس مقصد کے حصول کے لئے بعض مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ ایک مقبول حکومت کے بر سر اقتدار ہونے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ مشکل فیصلے کر سکتی ہے اور ان پر قائم رہ کر عمل درآمد کرا سکتی ہے۔

انہوں نے اس بارے میں مزید کیا کہا، یہ جاننے کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔

The post 'پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشکل فیصلہ کرنا چاہیے' appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2y2H4rm
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان