آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے ملک پر کیا اثرات پڑیں گے؟ آصف علی زرداری نے تحریک انصاف سے مفاہمت کا آغازکردیا،کیا حکومت شہبازشریف کا چیلنج قبول کرے گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ
برطانیہ میں کنزرویٹو اور لیبر دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں‘ کنزرویٹو نے 1979 ء میں مارگریٹ تھیچر کی سربراہی میں حکومت بنائی اور یہ جماعت پھر انیس سوستانوے تک مسلسل اٹھارہ سال حکومت میں رہی، کنزرویٹو پارٹی کو انیس سو ستانوے میں اپنی شکست اور لیبر پارٹی کی جیت صاف نظر آ رہی تھی‘ آپ جمہوریت کا کمال دیکھئے اس وقت کنزرویٹو پارٹی کی قیادت نے محسوس کیا۔ ان کی مخالف جماعت لیبر پارٹی 18 سال بعد اقتدار میں آ رہی ہے‘ ان اٹھارہ برسوں میں ایڈمنسٹریشن اور پالیٹکس کے تمام اصول تبدیل ہو چکے ہیں‘ لیبر پارٹی کے لوگ ’’آؤٹ آف پریکٹس‘‘ ہیں‘ یہ جب اقتدار میں آئیں گے تو ان کی حماقتوں سے پورا سسٹم بیٹھ جائے گا چنانچہ ہمیں ان لوگوں کو ٹرینڈ کرنا چاہیے‘ جان میجر اس وقت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم تھے‘ انہوں نے نہ صرف خود نئے وزیراعظم ٹونی بلیئر کو ٹریننگ دی بلکہ پرانی حکومت کے وزراء بھی پورا مہینہ مستقبل کے وزراء کو بریفنگ دیتے رہے‘ یہ ہوتی ہے اصل جمہوریت‘ یہ ہوتی ہے وطن سے اصل محبت ‘یہ حقیقت ہے پاکستان تحریک انصاف کے وزراء اور وزیراعظم دونوں ناتجربہ کار ہیں‘ ان کی ناتجربہ کاری سے ملک اور پارٹی دونوں نقصان اٹھا رہ...