موٹر وہیکل ٹیکس چیکنگ مہم، ایک دن میں11 کروڑ روپے وصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر بر ائے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ئو لہ نے کہا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس چیکنگ کی مہم کامیاب رہی اور رو ڈ چیکنگ مہم کے با عث ایک دن میں مو ٹر وہیکل دفتر کرا چی میں 11کرو ڑ رو پے سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ دورا ن چیکنگ تین دن میں 50 لا کھ رو پے سے زائد ٹیکسز اور جر ما نے کی مد میں وصول پا ئے ،یہ بات صوبائی وزیر نے جمعہ کو اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ،اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالرحیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر لز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی ،ڈائریکٹر ایڈ من سید سبطین اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹر رجسٹریشن دفتر میں دو گھنٹے کا اضا فہ کر دیا گیا ہے۔
The post موٹر وہیکل ٹیکس چیکنگ مہم، ایک دن میں11 کروڑ روپے وصول appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2PxsDGy
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment