امریکہ’’سخت جرائم پیشہ‘‘ لوگوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا: ٹرمپ

امریکہ’’سخت جرائم پیشہ‘‘ لوگوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق امریکی پالیسی ’’واضح ہے‘‘، اور ’’ہم کسی صورت میں، غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے نہیں دیں گے‘‘۔

’جی 20 سربراہ اجلاس‘ کے بعد ارجنٹینا میں ’وائس آف امریکہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ ’’یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنی آنکھیں بند کرلیں اور مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دیں‘‘۔

اس ضمن میں اُنھوں نے 650 غیر قانونی تارکین وطن کا حوالہ دیا، جنھیں قانون کا نفاذ کرنے والے امریکی حکام نے جنوبی سرحد پر گرفتار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہم اس قسم کے سخت جرائم پیشہ افراد کو ملک میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔

معیشت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، صدر نے کہا کہ امریکی معیشت ’’بہترین حالت میں ہے، جس کی کارکردگی کو ’جی 20 سربراہ اجلاس‘ میں شریک سربراہان نے سراہا ہے‘‘۔

The post امریکہ’’سخت جرائم پیشہ‘‘ لوگوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا: ٹرمپ appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2rgjIMa
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

فی یونٹ بجلی 62پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا کو ارسال

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے ہرا دیا