اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، معروف تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا

اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، معروف تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا

تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، یہ بات معروف تجزیہ کار حبیب اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کی حمایت کرے تو تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت تین منٹ میں گر جائے گی،

انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال مرکز میں بھی درپیش ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عمران خان کے پاس صرف خیبرپختونخوا میں حکومت رہ جائے گی اور تحریک

انصاف کو وہاں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ مولانا فضل الرحمان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائیں گے۔ حبیب اکرم نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانا تحریک انصاف کے لیے اتنا آسان نہیں ہو گا، اس لیے حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے جو وہ نہیں دے رہی۔

The post اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، معروف تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://bit.ly/2EVU1Jq
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان