شمال مشرقی امریکہ میں قطب شمالی کی سخت سردی کا ڈیرا، کم از کم 12 افراد ہلاک
واشنگٹن — ’پولر ورٹیکس‘ نامی موسمی نظام کے نتیجے میں کاٹتی ہوئی سرد ہوائیں جنوب کی جانب آن دمکی ہیں۔ اس قسم کی سردی عام طور پر قطب شمال پر بسیرا کیا کرتی ہے قطب شمالی سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے امریکہ کے وسط مغربی علاقے کی آب و ہوا کا نظام یکایک پلٹ کر رکھ دیا ہے۔ برف باری کے بعد چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں جمعرات کے روز کم از کم ایک درجن ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ تاہم، ماہرین موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، اختتام ہفتہ کے دنوں کے دوران، شدید سرد موسم کا زور ٹوٹ جائے گا، جس کے بعد موسم میں قدرے بہتری آئے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ اختتام ہفتہ کی پیش گوئی متاثرین کو تسلی نہیں دے سکی جنھیں اس وقت برفانی حالات، بے حال کر دینے والی طوفانی لہر اور درجہ حرارت میں بے انتہا کمی آجانے کے باعث کئی ایک مشکلات درپیش ہیں۔ موسمیات کے قومی ادارے کے مطابق، وسط مغربی علاقے میں درجہٴ حرارت نقطہ انجماد سے 37 ڈگری سیلشئس نیچے گر گیا ہے۔ واشنگٹن میں، جہاں کا درجہ حرارت فیرانہائٹ 10 (یعنی منفی 12 سینٹی گریڈ) تھا؛ دن کے دوران یہ زیادہ سے زیادہ 24 فیرانہائٹ (یعنی منفی 4 سینٹی گریڈ) تک جاسکا۔ تا...