سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ کپورنے بالآخر خاموشی توڑ دی

Android App

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور یہ بات سامنے لے آئیں کہ سیف نے انہیں کس طرح پرپوز کیا۔کرینہ کپور نے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور شو میں شرکت کی اور بتایا کہ ہم ’یونان‘ میں فلم ’ٹشن‘ کے گیت ’چھلیا چھلیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس وقت صرف میں گانے کی ریکارڈنگ کروا رہی تھی جب کہ سیف بیٹھے ہوئے تھے تاہم اچانک ہی سیف اٹھے اور میرے پاس آکر کہنے لگے کہ

’سنو شادی کرلیتے ہیں کیوں کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں، اس لیے چرچ چلتے ہیں اور آج ہی شادی کرتے ہیں۔کرینہ نے یہ بھی کہا کہ سیف کے اس طرح پرپوز کرنے پر میں نے انہیں کہا کہ کیا پاگل ہوگئے ہو؟ جس پر انہوں نے ڈھٹائی سے

کہا کہ مجھے کوئی پروا نہیں بس ابھی شادی کرلیتے ہیں کیوں کہ میں اپنی زندگی تمھارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں اور اس وقت مجھے کوئی اور راستہ نظر نہیں آرہا۔اداکارہ نے کہا کہ

سیف کی اتنی سنجیدگی دیکھتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ یہی وہ شخص ہے جس کا مجھے انتظار تھا۔ بے بو نے مزید بتایا کہ سیف مجھے پہلے ہی اپنی شادی اور بچوں سے متعلق بتا چکے تھے اور انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ میرے دو بچے میری زندگی ہیں اور اس فیصلے پر وہ بھی میرے ساتھ ہیں، اس کے فوری بعد میں نے اْن کا یہ پرپوزل قبول کر لیا تھا اور اب مجھے لگتا ہے کہ میرا سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ہے۔

The post سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ کپورنے بالآخر خاموشی توڑ دی appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2ECRaDZ
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان