پاکستان اور بھارت کسی مزید فوجی اقدام سے گریز کریں: پینٹاگان

پاکستان اور بھارت کسی مزید فوجی اقدام سے گریز کریں: پینٹاگان

ایک بیان میں پینٹاگان نے کہا ہے کہ اس صورت حال کے بارے میں شناہان نے اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے بات کی ہے

قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز کر رکھا ہے، اور دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید فوجی اقدام سے گریز کریں۔

یہ بات بدھ کے روز پینٹاگان کے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا آیا اُنھوں نے اِن ملکوں کے کسی ہم منصب سے بات کی ہے۔

ایک بیان میں پینٹاگان نے کہا ہے کہ اس صورت حال کے بارے میں شناہان نے اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے بات کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’قائم مقام سیکریٹری شناہان کا دھیان تناؤ میں کمی لانے پر مرتکز ہے اور وہ دونوں ملکوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مزید فوجی اقدام سے اجتناب کریں‘‘۔

بعد ازاں، پینٹاگان کے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان تناؤ کے حوالے سے قائم مقام امریکی وزیر دفاع وزیر خارجہ مائیک پومپیو؛ ایمسڈر جان بولٹن؛ امریکی جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، جنرل جوزف ایف ڈنفرڈ؛ انڈو پیسیفک کمان کے سربراہ، ایڈمرل فِل ڈیوڈسن اور ’سینٹکام‘ کے سربراہ، جنرل جوزف وٹل سے رابطے میں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شناہان تناؤ میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اُنھوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی مزید فوجی اقدام سے گریز کریں۔

The post پاکستان اور بھارت کسی مزید فوجی اقدام سے گریز کریں: پینٹاگان appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2Tjwc55
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان