’شمالی کوریا امریکہ کے لیے مسلسل جوہری خطرہ ہے‘

’شمالی کوریا امریکہ کے لیے مسلسل جوہری خطرہ ہے‘

جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈر نے کانگریس کے ایک پینل کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بدستور جوہری خطرہ لاحق ہے۔

جنرل رابرٹ ابرامز نے کہا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے مواد اور میزائلوں کی پروڈکشن اپنے ملک کو جوہری طور پر پاک کرنے سے متعلق شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے وعدے سے مطابقت نہیں رکھتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ امریکہ کے پاس شمالی کوریا کی جانب سے کسی حملے کے بارے میں انتباہ کرنے کی کافی صلاحیتیں نہ ہوں۔

جنرل رابرٹ ابرامز نے کہا کہ اگر ہم مستقبل کو پیش نظر رکھیں، جیسا کہ حالات تبدیل ہو سکتے ہیں، تو اگر ان میں منفی تبدیلی آتی ہے تو ہمارا موقف اور ہمارا مجموعی انداز ہمیں جلد انتباہ اور علامات فراہم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک خفیہ سیشن میں اس صلاحیت کے بارے میں کچھ مثالیں پیش کروں گا جو ہمیں درکار ہو ں گی۔ لیکن اتنا کہنا کافی ہے کہ اگر حالات برا رخ اختیار کر گئے تو ہم پوری طرح سے وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہو ں گے۔

مسٹر کم نے گزشتہ جون میں سنگاپور میں منعقدہ ایک سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ وہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری طور پر غیر مسلح کرنے کے لیے کام کریں گے۔

ٹرمپ اور کم کے درمیان ایک ماہ قبل ہنوئی میں ہونے والا سربراہی اجلاس کسی مزید معاہدے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ امریکہ کہہ چکا ہے کہ وہ یہ قبول نہیں کرے گا کہ شمالی کوریا اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے خود کو جوہری طور پر بتدریج غیر مسلح کرے۔

The post ’شمالی کوریا امریکہ کے لیے مسلسل جوہری خطرہ ہے‘ appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2WsHAJY
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان