کابل: صلاح و مشورے کے لیے پاکستان میں تعینات افغان سفیر وطن واپس

کابل: صلاح و مشورے کے لیے پاکستان میں تعینات افغان سفیر وطن واپس

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو وطن واپس بلا لیا ہے، تاکہ اس معاملے پر مزید صلاح و مشورہ کیا جا سکے‘‘۔

افغانستان کی وزارتِ امور خارجہ نے بتایا ہے کہ منگل کے روز کابل میں پاکستان کے معاون سفیر کو طلب کیا گیا، جس کا سبب، بقول افغان وزارتِ خارجہ، ’’پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ غیر ذمے دارانہ بیان پر شدید اعتراض کا اظہار کرنا تھا‘‘۔

ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’افغانستان کی خارجہ امور کی وزارت نے امن عمل اور عبوری حکومت کے قیام سے متعلق پاکستان کے وزیر اعظم کے حالیہ ناقابت اندیشی پر مبنی بیانات پر شدید اعتراض کا اظہار کیا ہے‘‘۔

بقول ترجمان، ’’ایسے بیانات پاکستان کی جانب سے مداخلت پر مبنی پالیسی، اور افغان عوام کے قومی اقتدار اعلیٰ اور عزم کی بے توقیری کی ایک واضح مثال ہیں‘‘۔

ساتھ، ہی، بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو وطن واپس بلا لیا ہے، تاکہ اس معاملے پر مزید صلاح و مشورہ کیا جا سکے‘‘۔

The post کابل: صلاح و مشورے کے لیے پاکستان میں تعینات افغان سفیر وطن واپس appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2FIFRJz
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان