حکومت کے خلاف (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

Android App

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان عوامی ایشوز پر مشترکہ جدوجہد کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹریز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال ،مہنگائی سمیت دیگر عوامی ایشوزپر تبادلہ خیال اور آئندہ بھی رابطوں پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) لاہو رکے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار بٹ سے ان کے ڈیرے پرملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے مہنگائی سمیت دیگر عوامی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے ،موجودہ نااہل حکومت کے باعث

عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، ایسے حالات میں عوامی قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

The post حکومت کے خلاف (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے،بڑا فیصلہ کرلیاگیا appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2HQSyWc
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان