یکم رمضان المبارک، پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہوگا؟، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے بڑی پیش گوئی کردی

Android App

یکم رمضان المبارک، پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہوگا؟، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے بڑی پیش گوئی کردی

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا اگر29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی ہوں گی۔اس ضمن میں رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل مفتی خالد اعجازنے بتایاکہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40منٹ ہوجائے،

اس کے علاوہ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایاکہ رمضان

المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار 5 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی 29 منٹ سے زائد نہیں ہوگا لہذا 29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی اور سائنسی لحاظ سے ناقابلِ یقین ہوں گی۔

Urdu Khabrain



from Urdu Khabrain http://bit.ly/2Wfdqdx
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان