آئی سی سی رینکنگ، افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل راؤنڈر
کراچی — افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان نے بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پیچھے دھکیلتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی جبکہ بولرز میں بھی وہ بھارت کے جسپریت بومرہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایشیا ءکپ کے دوران شاندار کارکردگی کے بعد اوپنر روہیت شرما دو درجے بہتری کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادیو اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ پوزیشن نمبر 3 پر براجمان ہیں۔ روہت شرما نے ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالتے ہوئے بھارتی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں ایشیاء کپ کے دوران ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے اور اپنی ٹیم کو ساتویں مرتبہ ایشین چیمپئن بنوایا۔ روہیت شرما نے ایشیاء کپ کی پانچ اننگز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 105 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 317رنز بنائے تھے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو ایشیاء کپ میں افغانستان کے راشد خان اور بنگلادیش کے مستفیض الرحمان کے ساتھ 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ ...