شاطر جاسوس
شاطر جاسوس جاسوسی کی تاریخ میں چین کے ایک جاسوس کا قصہ خصوصی مقام رکھتا ہے جس نے اپنی حیرت انگیز فنکاری سے ایک فرانسیسی سفارتکار کے سامنے خود کو خاتون بنا کر پیش کیا اور کئی سال تک اس کی بیوی بنا رہا، حتیٰ کہ ایک بچے کو جنم دینے کا کامیاب ڈرامہ بھی کیا۔ شوہ نامی چینی شخص موسیقی اور رقص کا ماہر تھا اور فرانسیسی سفارتکار ورناڈ بوسیکاٹ کے ساتھ اس کا معاشقہ 1960ءکی دہائی میں شروع ہوا۔ چند ملاقاتوں کے دوران ہی فرانسیسی سفارتکار چینی جاسوس کے حسن کا اسیر ہوگیا۔ شوہ ہر وقت زنانہ حلیہ اختیار کئے رکھتا اور خوبصورت لباس اورمیک اپ کا استعمال کرتا جس کی وجہ سے وہ بظاہر ایک دلکش دوشیزہ نظر آتا تھا۔ جب دنوں کی قربت بڑھی تو شوہ نے برناڈ کو بتایا کہ اس کی پیدائش ایک لڑکی کے طور پر ہوئی تھی لیکن چونکہ اس کے والدین کی نرینہ اولاد نہ تھی لہٰذا انہوں نے اسے لڑکوں کی طرح پالنا شروع کردیا۔ اس نے بتایا کہ بعد ازاں اسے ہارمون بھی دئیے گئے جس کی وجہ سے اس کے جسم میں کچھ مردانہ خصوصیات پیداہوگئیں لیکن اصل میں وہ عورت ہی تھا۔ بے وقوف فرانسیسی سفارتکار نے اس کہانی پر یقین کرلیا اور دونوں کا معاشقہ کئی...