KCCA کے انتخابات میں پروفیسر اعجاز فاروقی ندیم عمر کے حق میں دستبردار
کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پر وفیسر اعجاز فاروقی ،ندیم عمر کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں ندیم عمر کو موقع دے رہا ہوں لیکن کراچی میں رہ کر کرکٹ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ندیم عمر ان انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اور علی حسین سیکریٹری بن گئے۔ندیم عمر نے کر اچی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لئے اپنے پلان کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن پر وفیسر اعجاز فاروقی کراچی کرکٹ میں اب بھی متحرک ہیں۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن کراچی میں کرکٹ کی سیاست سے غیر جانب دار ہیں لیکن وہ اکثر شہر میں کرکٹ ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی خدمت میرا مشن ہے اور بلاتفریق کھیل اور کھلاڑی کی خدمت کرتا رہوں گا۔گذشتہ دنون اعجاز فاروقی نے کے سی سی زون تین ڈویژن لیگ کا افتتاح کیا۔کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ کے افتتاحی میچ میںسنسنی خیز مقابلے کے بعد دہلی بوائز نے کے جی اے جیم خانہ کو ایک رن سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔کے جی اے گراؤنڈ ، نمائش پر فاتح ٹیم کے196رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ مقررہ 40اوورز میں 194رنز بنا کر...